سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو پٹری سے نہیں اتارا بلکہ پٹری ہی اکھڑ دی۔ہمارے ڈبوں سے ووٹ نکال کر کس کے ڈبوں میں ڈالا گیا،ہماری قوم پر کس کو مسلط کیا گیا،میرا دل زخمی ہے بہت کچھ دل میں بھرا ہوا ہے،جو ملک کا نقصان ہو گیا ہے اس کو پورا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اس گھر سے بہت خوب صورت یادیں وابستہ ہیں۔خواجہ آصف کے والد سے بہت شفقت والا رشتہ تھا،خواجہ آصف سے تعلق کالج کے زمانے سے ہے،میں اپنی قوم کے ساتھ نبھا رہا ہوں،بہت مشکل وقت سے گزرے ہیں،میں نے مشکل اور اچھا وقت دیکھا، یہ دونوں ساتھ ساتھ چلے، وزارت عظمیٰ دیکھی تو ملک بدری، مقدمات اور جیلوں کا سامنا بھی کیا لیکن کبھی ہمت نہیں ہاری۔
انہوں نے کہا کہ نہیں معلوم 1993 میں ہماری حکومت ختم کرنے کی کیا وجہ تھی، اس وقت ہماری اقتصادی تری بھی ہمسایہ ممالک سے بہتر تھی اور ہمارا روپیہ بھی بہتر تھا۔ہمارے ڈبوں سے ووٹ نکال کر کس کے ڈبوں میں ڈالا گیا،ہماری قوم پر کس کو مسلط کیا گیا،میرا دل زخمی ہے بہت کچھ دل میں بھرا ہوا ہے،جو ملک کا نقصان ہو گیا ہے اس کو پورا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،ہم ملک کو ان کے حوالے نہیں کر سکتے جو ہمارے ملک کے کلچر کو بگاڑ دیں،ملک سالمیت کے خلاف نہ کبھی کوئی کام کیا ہے اور نہ کریں گے،70سالوں میں اس ملک کے ساتھ جو کیا گیا وہ کسی ملک کے ساتھ نہ ہو،وہ آیا نہیں تھا لایا گیا تھا وہ بھی ذمہ دار ہیں۔