Trending Now

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو خط

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز پر فوجی جوانوں کی تعیناتی کے حوالے سے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ سے جامع رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی نفری کی قلت کے باعث انتخابات میں پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ چاروں صوبوں، چیف کمشنر اسلام آباد سیکیورٹی اہلکاروں کی دستیابی سے متعلق رپورٹ دیں، خط میں صوبوں میں نفری کی قلت سے متعلق بھی الیکشن کمیشن کو تحریری آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خط کے مطابق وفاق اور چاروں صوبے آئین کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کے لیے تمام آئینی اور قانونی اقدامات کر رہا ہے۔

تمام حلقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے، پولنگ کے دن کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ضروری ہیں۔

Read Previous

فہیم اشرف کی بارات پھول نگر سے نارووال روانہ

Read Next

عمران خان کولانے والےبھی ملک اجاڑنےکےذمہ دار ہیں:نوازشریف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *