Trending Now

شاہدرہ: گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک لڑکی جاں بحق، 19 بچے زخمی

 اسلام آباد: شاہدرہ پکنک پوائنٹ کے قریب اسکول کے بچوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک لڑکی جاں بحق جبکہ 19 بچے اور دو اساتذہ زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق شاہدرہ پکنک پوائنٹ کے قریب اسکول کے بچوں کی گاڑی کھائی میں جاگری جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

اسلام آباد میں شاہدرہ کے مقام پر بچوں کی سکول بس کو حادثہ، ایک بچے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع، 20 سے زائدزخمی۔۔۔!!! pic.twitter.com/uswr230NPk

پولیس کے مطابق حادثے میں ایک لڑکی جاں بحق جب کہ 19 بچے اور دو ٹیچر زخمی ہوگئے جنہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا، اسکول کے بچے سیروتفریح کے لیے اسلام آباد آئے ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق لڑکی کی شناخت ہانیہ کے نام سے کرلی گئی، اس کی عمر 18 سال ہے، پولی کلینک لائے گئے زخمیوں میں دو بچیاں اور تین بچے شامل ہیں، زخمی بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال تک ہیں، ایک بچے مہصم کی حالت تشویش ناک ہے جسے بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Read Previous

“میں قانونی کارروائی کروں گی”؛ پرینیتی چوپڑا نے فین کلبس کو خبردار کردیا

Read Next

فہد ہارون وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *