پشاور: کوہستان میں مبینہ طور پر جرگے کے ایما پر لڑکی کے قتل کے واقعے پر نگراں وزیر اعلیٰ سید ارشد حسین شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں ایڈیشنل ہوم سیکریٹری سے رابطہ کیا اور واقعے کی فوری انکوائری کے لیے ضروری اقدامات کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے بھی رابطہ کیا اور واقعے میں ملوث تمام افراد کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا۔