اسلام آباد :پارلیمان کے ایوان بالا کے قائد سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ نواز شریف کے دور میں بلوم برگ پاکستانی کرنسی کی مضبوطی کی گواہی دے رہا تھا۔ہم سب کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔
پارلیمان کے ایوان بالا کے قائد سینیٹر اسحاق ڈار نےسینیٹ اجلاس سے خطاب میں کہاکہ نواز شریف کے دور میں بلوم برگ پاکستانی کرنسی کی مضبوطی کی گواہی دے رہا تھا۔ہم سب کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ ہم بیلم گیم میں نہیں جانا چاہتے۔ اگر پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو ہمارا ہمسایہ ہمیں نہ چھوڑتا، بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں چھ دھماکے کئے گئے، ایٹمی دھماکوں کے بعد بھارتی وزیراعظم چل کر پاکستان آئے، اس کے بعد ہم نے کارگل کا ایشو چھیڑ لیا۔
شاہد خاقان عباسی کے زمانے میں 10 روپے کی ڈی ویلیوایشن ہوئی، مانیٹری پالیسی، ایکسچینج مینجمنٹ سٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے، پاکستان کی کرنسی کومزید مضبوط ہونا چاہئے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو ہمسایہ ملک ہمیں نہ چھوڑتا، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر محدود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2017ء میں پاکستان کی کرنسی مستحکم تھی، اتحادی حکومت کے دور میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا۔