پاکستانی اداکارہ ہاجرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے دیکھا چیئرمین پی ٹی آئی منشیات استعمال کرتے ہیں، میری ان سے دوستی پلس تھی۔
حال ہی میں چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق اپنی کتاب شائع کرنے کے بعد خبروں کی زینت بننے والی ہاجرہ خان نے ایک اور انٹرویو میں بھرپور انکشافات کیے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اتنا نوازا شاید وہ اس کے قابل نہیں تھے۔
ہاجرہ خان کا کہنا تھا کہ ‘چیئرمین پی ٹی آئی سے میری پہلی ملاقات کراچی میں جبکہ دوسری ملاقات فنڈ ریزنگ مہم کے دوران ہوئی۔ میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات پر پُرجوش اور گھبراہٹ کا شکار تھی۔’
پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ انہیں چیئرمین پی ٹی آئی کی شخصیت کے بارے میں تجسس تھا، اس لیے انہیں جاننے کی کوشش کی۔ ‘میری اُن سے پہلے دوستی اور پھر دوستی پلس ہوگئی۔ انکا حلقہ احباب متاثر کن نہیں تھا۔’
انہوں نے انکشاف کیا کہ ‘ چیئرمین پی ٹی آئی سےاختلافات کی وجہ منشیات نہیں کچھ اور تھی۔ میں نے کتاب میں سب سچ لکھا اور اُس کے ثبوت موجود ہیں جبکہ میں ان تمام باتوں کا دفاع بھی کرسکتی ہوں۔’