بھارت: چڑیا گھر میں کالے بھالو کے حملے سے جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والا ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں قائم اندرا گاندھی زولوجیکل پارک میں پیش آیا۔
ہلاک ہونے والے 23 سالہ زو کیپر کا نام ناگیش بابو تھا جو چڑیا گھر میں جانوروں کی دیکھ کا کام کرتا ہے لیکن اپنی غفلت کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ہوا کچھ یوں کہ جہوان نامی کالے بھالو کا تعلق ہمالیا کے کالا ریچھ کی نسل سے ہے جس کی عمر 15 سال بتائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھالو نے زو کیپر پر حملہ اس وقت کیا جب وہ چڑیا گھر کے نائٹ ہاؤس کے تمام دروازے کھول کر اس کے اندر گیا کہ اتنے میں بھالو بھی نائٹ ہاؤس کے اندر آگیا اور اس نے زو کیپر پر بدترین حملہ کیا۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق زو کیپر زمین پر مردہ پایا گیا اور اس کے سر، ہاتھ اور سینے پر شدید زخم آئے ہوئے تھے جس کے باعث اس کی موت موقعے پر ہی ہوگئی۔
محکمہ جنگلات کی جانب سے زو کیپر ناگیش بابو کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے 10 لاکھ امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔