لاہور: ڈیفنس میں کار ٹکر سے چھ افراد کی ہلاکت کیس میں ملزم افنان شفقت نے کہا کہ میں دہشت گرد یا قاتل نہیں ہوں وہ صرف ایک ٹریفک حادثہ تھا۔
ملزم افنان شفقت نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفنس میں چھ افراد کی ہلاکت ٹریفک حادثہ تھا، کچھ لوگ حادثہ کو قتل کی واردات بنا کر پیش کر رہے ہیں برائے مہربانی اس کو حادثہ ہی رہنے دیں۔
کم عمر ملزم کا کہنا تھا کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ اپنے چار دوستوں کو گاڑی میں بیٹھا کر کسی کار کو ٹکر ماروں۔ افنان نے کہا کہ حادثے سے پہلے خواتین کو چھیڑنے والے والی بات بھی غلط ہے، میں ایک طالب علم ہوں اور میرے ساتھ بہت لڑکیاں پڑھتی ہیں۔