:وفاقی کابینہ نے اداروں کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے آرڈیننس لانے کی منظوری دیدی ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔مختلف اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کےلئے آرڈیننس لائے جائیں گے ۔نگران وفاقی کابینہ نےسمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری دیدی۔ نگران کابینہ سے منظوری کے بعد آرڈیننسز ایوان صدر بھجوائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس لایا جائیگا۔ پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ آرڈیننس میں ترمیم لائی جارہی ہے۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن آرڈیننس 1979 میں ترمیم لائی جارہی ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس بھی لایا جائے گا۔آرڈیننسوں کا مقصدبڑے اداروں کے امور کار کو بہتر بنانا ہے۔