ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی علیحدگی کی خبروں نے اُس وقت زور پکڑا جب سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ اس جوڑی نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹس سے وہ تمام تصاویر اور ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا ہے جن میں یہ دونوں میاں بیوی ساتھ تھے۔
اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر بھی غور کیا کہ اب اس جوڑے نے ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصاویر بھی اپ لوڈ کرنا بند کر دی ہیں۔
دوسری جانب عمیر جسوال نے حال ہی میں سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست کی شادی میں بھی تنہا شرکت کی تھی جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر پوسٹ کی تھیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ثناء جاوید اور عمیر جسوال کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے، ایک صارف نے کہا کہ “طلاق کی وجہ ثناء جاوید ہیں”۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ “طلاقیں کیوں زور پکڑ رہی ہیں” جبکہ ایک صارف نے کہا کہ “اب طلاق ایک ٹرینڈ بن گیا ہے”۔
ثناء جاوید اور عمیر جسوال کے درمیان علیحدگی کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے زیادہ تر صارفین نے یہی کہا کہ آج کل لوگوں نے شادی کو مذاق بنا ہوا ہے، ہر دوسرے دن طلاق ہورہی ہے”۔
واضح رہے کہ سال 2020 میں ثناء جاوید اور عمیر جسوال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، پوسٹ کے کیپشن میں دونوں نے الحمد اللہ بھی لکھا تھا۔
دونوں فنکاروں کی جانب سے شادی کے اعلان پر نہ صرف مداحوں نے مبارکباد دی تھی بلکہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ بہت سے فنکاروں نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔