آگسٹا: امریکی ریاست مین میں پکڑا گیا ایک لابسٹر کچھ غیر معمولی خصوصیات کی وجہ سے آن لائن توجہ مبذول کروا رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مین میں پکڑا جانے والے اس لابسٹر کا رنگ آدھا سرخ اور آدھا نیلا ہے اور رنگ ہی نہیں بلکہ جنس کے لحاظ سے بھی یہ آدھا نر ہے اور آدھا مادہ ہے ۔
جیکب نولس نے مقامی میڈیا نمائندنوں کو اس حیرت انگیز دریافت کے حوالے سے بتایا کہا کہ ان کا ایک دوست یہ لابسٹر ان کے پاس لایا تھا اور انہوں نے اس کا نام مشہور امریکی گلوکار و موسیقار ڈیوڈ بووی کی دوہری جنسی شخصیت اورمتضاد آنکھوں کے رنگوں پر اس لابسٹر کا نام بووی رکھا۔
نیو انگلینڈ ایکویریم کے ماہر حیاتیات جارڈن بیکر نے کہا کہ 50 ملین میں سے صرف 1 لابسٹر ایسا ہوتا ہے جس کی دوہری جنس اور رنگت ہوتی ہے۔
جارڈن نے مزید کہا کہ لابسٹر کی یہ متضاد خصوصیات ایمبریو میوٹیشنز ہیں یا اس میں جینیاتی نشوونما میں تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ امید کر رہی ہیں کہ بووی کو ایسے ایکویریم میں عطیہ کیا جائے گا جہاں پہلے سے ہی غیر معمولی رنگوں کے متعدد لابسٹر رہتے ہیں۔