بانی رکن تحریک انصاف اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور بلے کا نشان داؤ پر لگا ہوا ہے، تنظیم کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی رکن تحریک انصاف اکبر ایس بابر نےجاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر ڈرامہ کیا۔ انتخاب کو سائڈ پر رکھ کر انٹراپارٹی الیکشن کمیشن بنایا جائے۔ ووٹر لسٹ پارٹی آئین کے مطابق فراہم کی جائے۔
اکبر ایس بابر نےکہا ہے کہ بانی اراکین اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں،کارکنان کو ان کے بنیادی آئینی جمہوری حق ووٹ سے محروم کر دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی آئین کے مطابق چلایا جائے۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے دورے پر نہ کاغذات نامزدگی فراہم کیے گئے اور نہ ہی ووٹرز کی فہرستیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بوگس انٹرا پارٹی الیکشن نے پارٹی کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔ میرے اور دیگر بانی ممبران سمیت عمران خان کے کزن سعید اللہ نیازی انٹرا پارٹی الیکشن لڑنا چاہتے تھے۔