واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا، صارفین اب اپنے واٹس ایپ سٹیٹس کو انسٹاگرام پر شیئر کر سکیں گے۔ یہ فیچر ابھی تک ترقی کے مراحل میں ہے اور اسے ایپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے۔
صارفین یہ بھی کنٹرول کر سکیں گے کہ کون سا اسٹیٹس شیئر کیا جائے گا۔
فیس بک پر اپ ڈیٹ شیئر کرنے کا آپشن شامل کرنے کے بعد اب واٹس ایپ انسٹاگرام پر اس سہولت کو شامل کرنے پر کام کر رہا ہے۔
صارفین ہمیشہ اپنے انسٹاگرام اسٹوریز کے آڈینس کو مینج کر کے اپنے شئیر کیے کنٹینٹ کو کنٹرول کر سکیں گے۔
صارفین کو انسٹاگرام پر اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے فیچر کی اجازت دینے سے کئی فوائد مل سکتے ہیں، جس میں وقت کی بچت نمایاں ہے۔
درحقیقت، صارفین کو اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو براہ راست انسٹاگرام پر شیئر کرنے کی اجازت دینے سے متعدد پلیٹ فارمز پر ان کے اسٹیٹس کو ایک ساتھ اپ ڈیٹ کرنے کے عمل میں بہتری آئے گی۔