Trending Now

انڈر اینڈ اوور انوائسنگ روکنے کیلیے چار ممالک سے ڈیٹا ایکسچینج کے معاہدے کا فیصلہ

 اسلام آباد: حکومت نے انڈر انوائسنگ اور اوور انوائسنگ روکنے کے لیے ایف بی آر کو نئے اہداف دے دیے، نگران حکومت نے پاکستان کے اہم درآمدی پارٹنرز کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات، سنگاپور، ہانگ کانگ اور افغانستان کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کے معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایف بی آر نے الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کیلئے مفاہمت کی یادداشت کا مسودہ تیار کرلیا ہے، وزارت خارجہ کی مدد سے چاروں ممالک کو یہ مسودے مفاہمت کے لیے بھجوائے جائیں گے، حکومت کی کوشش ہے کہ مفاہمت کی یادداشتوں پر جلد دستخط ہو جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں ممالک کے ساتھ مفاہمت سے درآمدات میں انڈر انوائسنگ روکنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل چین کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینچ معاہدہ کرچکا ہے۔

Read Previous

واٹس ایپ سٹیٹس کو انسٹاگرام پر شیئر کر نےکا نیا فیچر متعارف

Read Next

کرتارپور؛ غیرملکی یاتریوں سے 5 ڈالر داخلہ فیس وصولی پر اعتراض مسترد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *