میکسیکو سٹی: میکسکو کے ساحل پر ماریا فرنانڈیز مارٹنیج جمنیز نامی خاتون شارک کے حملے میں ٹانگ گنوانے کے بعد دوران علاج زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ میکسیکو میں مانزانیلو کی بندرگاہ پر اُس وقت پیش آیا جب 26 سالہ خاتون اپنی 5 سالہ بیٹی کے ہمراہ تیراکی کر رہی تھیں۔
اچانک وہاں ایک شارک آگئی اور حملے کے لیے آگے بڑھی۔ ماں نے خطرہ بھانپتے ہوئے ماں نے بچی کو آگے دھکیل کر پورٹ پر چڑھانے کی کوشش کی اور اس دوران خود شارک کا شکار بن گئی۔
بلدیاتی حکومت نے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر ساحل پر نہانے پر پابندی عائد کردی۔