Trending Now

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 16 فیصد کی کمی

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

او سی اے سی اور ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق جولائی سے نومبر 2023ء کی مدت میں ملک میں 6450000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16 فیصد کم ہے۔

گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5,418,000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

نومبر میں 1373000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے۔ گذشتہ سال نومبر میں ملک میں 1545000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 482000 ٹن فرنس آئل، 2646000 ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل، 2997000 ٹن پٹرول اور 324000 ٹن دیگر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت دیکھنے میں آئی ہیں۔

Read Previous

کراچی میں روٹی 2 روپے کی ملے گی

Read Next

میکسیکو میں بیٹی کو بچانے کی کوشش میں ماں شارک کے حملے میں ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *