کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے لوگ نواز شریف کی سیاست کاجنازہ نکال رہے ہیں، شاہدخاقان کہہ رہے ہیں نواز شریف کو اس طرح کی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
سعید غنی نے کہاکہ ایم کیو ایم نے بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا طریقہ اختیارکیا ہوا ہے،انہوں نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلوں پرسوال اٹھا دیے ہیں، مخالفین چاہتے ہیں کہ پولیس بیوروکریٹس اور الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر وہ اپنی بات منوالیں،بشیر میمن پولیس افسران کو آئی جی کی طرح فون کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی ایم کیو ایم کی سیاست ناکام رہی ہے، آئندہ الیکشن میں بھی ن لیگ اور ایم کیو ایم کو منہ کی کھانی پڑے گی، سندھ کی حکومت بھٹوں کے لیے ہی جیتی ہے، اسی لیے بھٹو ہی کا جیالا آئے گا۔