قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ایسی کرکٹ کھیلیں گے جو دونوں ممالک کے فینز کو پرجوش کرے۔
پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران ہمیں رنز بنانے کی رفتار تیز کرنی ہوگی، اگر بالرز 20 وکٹیں لیں گے تو ہمارے لیے پلانز پر عملدرآمد کرنا آسان ہوجائے گا۔
شان مسعود نے کہا کہ امام الحق اور عبداللہ شفیق اوپننگ کریں گے جبکہ بابراعظم نمبر 4 پر کھیلیں گے، سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے۔
ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر دنیائے کرکٹ کے بہترین ایمبیسڈر ہیں تاہم یہ سیریز انکے لیے مختلف چیلنجز سے بھرپور ہوگی۔