جنوبی افریقہ کے اسٹار اسپنر تبریز شمسی باقاعدہ طور پر پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا حصہ بن گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایس ایل کے آفیشل اکاونٹ سے اس خبر کی تصدیق کی گئی۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ تبریز شمسی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے سائن کرلیا ہے۔
پروٹیز اسپنر نے پچھلا پی ایس ایل کراچی کنگز کی فرنچائز کی طرف سے کھیلتے ہوئے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔