لاہور:وفاقی حکومت کی جانب سے دودھ، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار کسان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت برائے غذائی تحفظ نے نرخ مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی پالیسی تیار کر لی ہے۔
وفاقی حکومت نے دودھ، گائے اور بکر ے کے گوشت کی قیمت مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی پالیسی تیار کر لی ہے۔
قیمت کا تعین نجی شعبہ کو دینے سے متعلق پالیسی حکومت پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔ فیصلہ صوبائی حکومتوں کے فیصلے سے مشروط ہے۔پالیسی متن کے مطابق دودھ، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار نجی شعبے کو ملنے سے تینوں اشیائے ضروریہ کی قیمت کم اور پیداوار میں اضافہ ہوگا، مقابلے کے لئے سازگار فضا بھی جنم لے گی۔