چندی گڑھ: پہلے کورونا پابندیوں اور پھر ویزا مسائل کے باعث 5 سال بعد پاکستانی خاتون جویریہ خانم بالآخر اپنے منگیتر سمیر خان سے شادی کے لیے بھارت پہنچ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی سے جویریہ خانم واہگہ بارڈر کے ذریعے اٹاری پہنچیں جہاں ان کا استقبال سمیر خان کے اہل خانہ نے کیا۔ بعد ازاں خاندان امرتسر کے لیے روانہ ہوگیا۔
میڈیا سے گفتگو میں جویریہ خانم نے بتایا کہ کورونا وبا کے بعد بھی دو بار میرا ویزا مسترد کیا گیا اور اب بھی صرف 45 دن کا ویزا دیا گیا ہے۔ ہماری شادی جنوری کے پہلے ہفتے میں طے ہیں۔
سمیر خان نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے پہلی بار جویریہ کی تصویر پہلی بار اپنی والدہ کے فون پر دیکھی تھی اور والدہ اسی لڑکی سے شادی کرنے کا اظہار کیا تھا۔ یہ 2018 کی بات ہے جب میں جرمنی سے تعلیم مکمل کرکے گھر واپس آیا تھا۔
بعد ازاں جویریہ اپنے منگیتر سمیر خان اور ان کے اہل خانہ کے ہمراہ امرتسر سے کولکتہ کے لیے روانہ ہوگئے۔