Trending Now

مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کے اضافے سے 2050ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 24قیراط کے حامل ایک تولہ سونے کی قیمت 800روپے کے اضافے سے 218900روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 685روپے کے اضافے سے 187671 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے پر مستحکم رہی۔

۔

Read Previous

انسٹاگرام، فیس بک کے مابین استعمال ہونے والا اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

Read Next

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *