سپریم کورٹ نے مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی آر بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 15 دسمبر کو اپیل پر سماعت کرے گا،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔
خیال رہے کہ سپیشل جج سنٹرل لاہور نے مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کر دیا تھا اور لاہور ہائی کورٹ نے ایف آئی آر خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔