ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مبینہ غیرشرعی نکاح کیس میں وکیل درخواست گزار نے دستاویزی ثبوت پیش کرنے کی مہلت مانگ لی،عدالت نے کیس کی سماعت پیرتک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی،سینئر سول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے ہیں، مہلت دی جائے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل بھی دینے ہیں۔
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پیر تک کا وقت دے دیں، اسی روز دلائل بھی دیں گے۔
عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔