لاہور: پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 72 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال پنجاب کے36 اضلاع میں ڈینگی کے 14ہزار 712 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ لاہور میں گزشتہ روز 37، ملتان میں9، فیصل آباد میں 7، راولپنڈی میں5، گوجرانوالہ میں4، شیخوپورہ اور قصور میں 2، 2 اٹک، اوکاڑہ، خانیوال اور وہاڑی میں ڈینگی کا 1، 1 نیا مریض سامنے آیا۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 55 مریض زیرِ علاج ہیں۔