جنیوا: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکا سمیت 10 ممالک کی غیر حاضری میں فلسطینیوں کے حق میں پیش کی گئی 5 قراردادیں منظور کرلیں گی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے حق میں پیش کی گئی قراردادوں میں اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کرانے سمیت امدادی کاموں، بے گھر ہونے والوں کے اثاثوں کے تحفظ، یہودی آبادکاروں اور بنیادی حقوق کی عدم فراہمی شامل ہے۔
سب سے پہلے فلسطینی پناہ گزینوں کے اثاثوں کے تحفظ سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جسے 163 ارکان کی حمایت سے منظور کرلیا گیا۔ امدادی کاموں سے متعلق پیش کی گئی قرارداد کو 165 ووٹ ملے۔
تاہم فلسطینیوں کے حقوق کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات سے متعلق قرارداد کو صرف 86 ووٹ ملے حاصل ہوئے اور 12 ممالک نے مخالفت کی جب کہ 75 ممالک رائے شماری کے وقت اجلاس سے غیرحاضر رہے۔