کرک میں گھر میں پلاسٹک کے تھیلے میں بھری گیس کے دھماکے میں بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں تھیلے میں بھری گیس کے باعث دھماکے سے آگ لگ گئی ، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں سے 4 بچیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں پشاور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر افراد مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
خیال رہے کہ مختلف علاقوں میں پابندی کے باوجود مقامی لوگ پلاسٹک کے بڑے تھیلوں میں گیس بھر کر استعمال کر رہے ہیں۔