گوگل نے پاکستان میں رواں سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کردی جن میں 8 مختلف کیٹیگریز شامل ہیں۔
معروف انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستانیوں کی پسندیدہ سرچز کی فہرست شیئر کی ہے۔ اس فہرست میں سرچز کا تعلق کرکٹ گیمز، ایونٹس، نیوز، ریسیپی، ٹی وی شوز، ہاؤ ٹو ڈو، فلمیں، ٹیکنالوجی اور شخصیات سے ہے۔
پاکستان میں 2023 کے دوران سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست ٹک ٹاکر حریم شاہ ہیں۔ دوسرے نمبر پر ٹک ٹاکر علیزہ سحر جبکہ تیسرے نمبر پر بھارتی اداکار ٹائیگر شروف موجود ہیں۔
ملک میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں چوتھے نمبر پر قومی کرکٹر عبد اللہ شفیق، پانچویں پر ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے عثمان خان اور چھٹے نمبر پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ہیں۔
فہرست میں ساتواں نمبر آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل اور آٹھویں پر بھارتی بلے باز شبمن گل ہیں۔ سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی شخصیات میں نواں اور دسویں نمبر پر قومی کرکٹر سعود شکیل اور حسیب اللہ خان موجود ہیں۔