Trending Now

پریانکا چوپڑا کا غزہ میں “دیرپا جنگ بندی” کا مطالبہ

بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں کام کرنے والی معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اقوام متحدہ کی ایجنسی یونیسیف کی پوسٹ شیئر کی، پوسٹ کے متن میں یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل سے منسوب ایک اقتباس تحریر تھا۔

یہ پوسٹ 2 دسمبر کو یونیسیف کی جانب سے انسٹاگرام پر کی گئی تھی جس میں غزہ کی پٹی کی موجودہ خطرناک صورتحال کے بارے میں بات کی گئی تھی جبکہ مذکورہ اقتباس کا عنوان تھا کہ “بچوں کو دیرپا انسانی جنگ بندی کی ضرورت ہے”۔

پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ “غزہ کی پٹی بچوں کے لیے دُنیا کی سب سے خوفناک اور خطرناک جگہ بن گئی ہے، اس جنگ میں ہزاروں بچے اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ کئی بچے شدید زخمی بھی ہیں”۔

یونیسیف کی پوسٹ میں بچوں کی خاطر “دیرپا جنگ بندی” کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ تمام بچے امن کے مستحق ہیں اور ایک بہتر مستقبل کے حقدار ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے یونیسیف کی یہ پوسٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کرکے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

kl

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہالی ووڈ کی 400 سے زائد شخصیات نے ’آرٹسٹ فور سیز فائر‘ کے عنوان سے ایک خط لکھا تھا، خط میں امریکی کانگریس اور صدر جوبائیڈن سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ غزہ میں کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے لیے فوری اقدام کریں۔

اس خط پر دستخط کرنے والے فنکاروں میں پریانکا چوپڑا، سیلینا گومز، جیجی حدید، بیلا حدید، کامیڈین اور میزبان حسن منہاج، اداکار بین ایفلیک، بریڈلی کوپر، اور چیننگ ٹیٹم، جے شیٹی، ہالی ووڈ کے آئیکن رچرڈ گیئر سمیت 400 سے زائد بااثر شخصیات شامل تھیں۔

Read Previous

ڈالر کی قدر میں اضافہ، 283 روپے 90 پیسوں کی سطح پر بند

Read Next

سید شہزاد شاہ جیلانی کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *