چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزارت داخلہ کے دفترآمد،شہدا دیوار پر شہید بینظیر بھٹو کی تصویر نصب کی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ آمد پر نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا استقبال کیا ۔بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزارت داخلہ کی دیوارِ شہدا پر شہید بینظیر بھٹو کی تصویر کی رونمائی کی گئی۔نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹواور نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پاکستان میں دوبارہ دہشت گردی کا ذمہ دار سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو قرار دیدیا ۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ عمران خان حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ایک بار پھر پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینا پڑ رہی ہیں۔ سابق وزیراعظم نے دہشتگردوں کو افغانستان سے واپس آنے کی دعوت دی۔
نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کاکہنا تھاکہ بینظیر بھٹو دنیا کی عظیم لیڈر تھیں مگر دہشتگردوں نے ان کو ہم سے جدا کیا، ان کے قاتلوں کو معاف کرنے کا اختیار بلاول بھٹو کے پاس ہے ریاست کے پاس نہیں۔