Trending Now

بغیرلائسنس پولیس اہلکاروں کومعافی نہیں ملےگی

 قانون سب کیلئے برابر،بغیر لائسنس پولیس اہلکاروں کو بھی کوئی معافی نہیں  ملے گی ۔ 

سی  ٹی او  لاہور کاکہنا ہے کہ  ٹریفک وارڈنز کو بغیر لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے احکامات دے دیئے ۔تمام ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور وارڈنز کو کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔

سی ٹی او کاکہنا ہے کہ وارڈنز ناکوں پر پولیس اہلکاروں کی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں روک کر لائسنس چیک کریں گے ۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب بھر میں کم عمر ڈرائیورز، بغیر لائسنس موٹرسائیکل اور گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور پولیس خدمت مراکز 24گھنٹے کام کرکے شہریوں کے لائسنس بنارہے ہیں۔اس سلسلسے میں جہاں بغیر لائسنس عام شہریوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے وہی پولیس اہلکاروں کو بھی لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

Read Previous

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 15دسمبر کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

Read Next

بلاول بھٹو کی وزارت داخلہ آمد،دیوارشہداپربینظیر بھٹو کی تصویر نصب کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *