بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس میں فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی ، ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقارعباس نقوی، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے وکلا بھی عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے وکلا صفائی کی جانب سے دائر 6 متفرق درخواستیں نمٹا دیں۔ خصوصی عدالت کے جج نے کہا کہ جیل میں اوپن ٹرائل پر میڈیا کے معاملے پر بات کروں گا ، بعد ازاں عدالت نے فرد جرم کے لیے 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت کل صبح تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کوکیس کی نقول فراہم کر دی گئی تھیں۔