نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں فوری جنگ بندی کی پیش کردہ قرارداد کے حق میں 153 اور مخالفت میں 10 ووٹ آئے۔
غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر 23 ممالک میں ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ اسرائیل کا مقصد فلسطین کے پورے تصور کو مٹانا ہے۔