فواد چودھری کی اہلیہ حباء فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ ان کے خاوند جیل سے الیکشن لڑیں گے۔ جن کی انتخابی کمپین کا وہ کل سے آغاز کردیں گی۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم آج عائد نہیں ہو سکی اور کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دلائل ہوئے ہیں اور اب 19 دسمبر کی تاریخ فرد جرم کے لئے مقرر کی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیصل چوہدری نکلے ہیں اور انکا رویہ دھمکی آمیز تھا۔ اگر وہ بھائی ہیں وکیل ہیں تو انکا ایک الگ حق ہے لیکن بطور اہلیہ میرا الگ حق ہے۔
انسانی اسمگلنگ میں ملوث مجرم کو 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی
انہوں نے اعلان کیا کہ فواد چوہدری جہلم سے الیکشن لڑیں گے اور وہ کل سے انکی انتخابی کمپین شروع کرنے جارہی ہیں۔