سینئر وکیل اور سیاستدان لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اسی ہفتے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق فیصلہ کروں گا۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ اپنے اور اعتزاز احسن کے بارے میں آصف زرداری کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔ پارٹی چیئرمین یا صدر اگر سمجھتے ہیں کہ میں پارٹی میں نہیں تو ٹھیک ہے، اگر آصف زرداری کہتے ہیں کہ میں پارٹی میں نہیں ہوں تو نہیں ہوں۔ میں بھٹو شہید اور بینظیر کی جماعت میں تھا جس کا نظریہ عوامی حمایت تھا۔
لطیف کھوسہ سے سوال کیا گیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کی بات ہو رہی ہے، کیا یہ دعوے درست ہیں؟ جس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ میری فیملی، دوست اور ہمنواؤں کا اصرار ہے اس لیے اسی ہفتے فیصلہ کر رہا ہوں۔