آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی ہے۔
پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے آرمی چیف کی پینٹاگون میں میزبانی کی۔ ملاقات کے دوران دونوں حکام نے علاقائی سلامتی سے متعلق تازہ پیشرفت پر گفتگو کی۔
امریکی حکام کا اس حوالے سے بتایا کہ ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
خیال رہے کہ جنرل سید عاصم منیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔