: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاس اینجلس میں یہودیوں نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ کو بلاک کردیا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے متعدد مظاہرین نے بُدھ کی صبح لاس اینجلس کی مرکزی شاہراہ کو بلاک کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو روک دیا۔ کیلیفورنیا ہائی وے پڑول نے 75مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
ایک گروپ نے اعلان کیا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی امریکی حمایت کے خاتمے کی حمایت کرنے والے امریکی یہودیوں کا ایک گروپ ہے، اس نے احتجاج کیا تھا۔