عام طور پر دیکھا جائے تو لال بیگ اور چھپکلیوں کو مارنے میں اسپرے کا استعمال کیا جاتا ہے ،لیکن برازیل کے شہری نے لال بیگوں کو مارنے کے چکروں میں گھر کا لان ہی تباہ کردیا ۔
برازیل کے شہر ریوڈی جزیرو میں شہری نے لال بیگوں کو مارنے کی کوشش میں گھر میں دھماکا کر دیا۔
مقامی پولیس کی زرائع کے مطابق لال بیگوں کو مارنے کے لیے شہری نے بہت زیادہ مقدار میں کیڑے مار دوا کو چھڑک دیا۔
دوا کے بہت زیادہ استعمال کے نتیجے میں گھر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں لان کی کھڑکی ٹوٹ پھوٹ گئی۔
اس موقع پر موجود 2 پالتو جانوروں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی لیکن دوا استعمال کرنے والا شخص بھی معمولی زخمی ہوگیا۔