اسلام آباد: غیر شرعی نکاح کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران کان کو عدالت طلب کرلیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے معاملے میں آئندہ سماعت پر عمران خان کو طلب کرلیا۔
سینئر سول جج قدرت اللہ نے ایک صفحے پر مشتمل سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بشریٰ بی بی بطور ضمانت 50 ہزار روپے مالیت کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں۔