سوشل میڈیا صارفین نے ماضی کی مقبول ترین بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی ہمشکل امریکی اداکارہ ڈھونڈ لی۔
شاہ رخ خان، عمران ہاشمی، انیل کپور، رنبیر سنگھ اور لیجنڈری اداکار رجنی کانت کے ہمشکل کے بعد اب صارفین نے پریتی زنٹا کی ہمشکل بھی تلاش کرلی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر “فلم اپڈیٹس” کے نام سے موجود تصدیق شدہ اکاوْنٹ نے معروف امریکی اداکارہ للی گلیڈسٹون کی تصویر پوسٹ کی۔
دراصل، ایکس پر پوسٹ کی گئی تصویر میں بالی ووڈ اسٹار پریتی زنٹا سے امریکی اداکارہ للی گلیڈسٹون کی غیرمعمولی مماثلت نے مداحوں کو حیران و پریشان کیا۔