اگلے سال ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نیویارک میں کرانے پر اتفاق ہو گیا۔
برطانوی اخبار کے مطابق پاک بھارت میچ سے متعلق اتفاق آئی سی سی اور آر گنائزنگ کمیٹی کے درمیان ہوا ہے، ایزن ہاور سٹیڈیم نیویارک سے 25 کلومیٹر دور لانگ آئی لینڈ میں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے لیے سٹیڈیم میں 34 ہزار شائقین موجود ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق امریکی شہر فلوریڈا اور ٹیکساس بھی ورلڈ کپ مقابلوں کے میز بان ہوں گے جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی بارباڈوس کرے گا۔
برطانوی اخبار کے مطابق دبئی میں آئی سی سی اجلاس میں شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔
یادر ہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے مشترکہ میزبان امریکا اور ویسٹ انڈیز ہیں۔