Trending Now

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےشان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کر دیا

پی ایس ایل 9 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شان ٹیٹ کی تقرری کا اعلان کیا۔

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ ہیں۔

یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو خیر باد کہہ دیا، کہا کہ وہ آئندہ ان 6 فرنچائزز کے ساتھ کبھی پی ایس ایل نہیں کھیلیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے پی ایس ایل کو خیر باد کہہ دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘ایک اور پی ایس ایل ڈرافٹ گزر گیا اور مجھے کسی ٹیم کی طرف سے پِک نہیں کیا گیا۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ تحریر مجھے اسی سال لکھنا پڑے گی۔ میں نے پی ایس ایل ڈرافٹ سے قبل نیشنل ٹی توئنٹی کپ میں بھرپور محنت کی اور بہترین کارکردگی دکھائی۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ مجھے کسی پی ایس ایل ٹیم میں شامل نہ کرنا ایک سوچی سمجھی سازش لگتی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ کیوں مجھے پی ایس ایل 9 میں شامل نہیں کیا گیا اور جلد ہی پوری دنیا کو بھی اس کی خبر ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل سے دوری اختیار کر رہا ہوں اور آئندہ کبھی ان ٹیمز کی ساتھ نہیں کھیلوں گا۔

Read Previous

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، پاک بھارت میچ نیو یارک میں ہوگا

Read Next

فواد چودھری کی اہلیہ شوہرکی گرفتاری کےبعد میدان میں آ گئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *