بالی ووڈ معروف اداکار سنی دیول نے اپنے بھائی بوبی کی فلم ’اینیمل‘ کو پسند نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔
سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اینیمل اب تک پوری دنیا سے 784 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔
’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں رشمیکا مندانا، ترپتی دیمری، انیل کپور ودیگر شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ وہ سین ہیں جنہیں میں کسی بھی فلم میں دیکھنا پسند نہیں کرتا حتیٰ کہ میں اپنی فلموں میں بھی وہ چیزیں دکھانا پسند نہیں کروں گا۔‘
سنی دیول کا کہنا تھا کہ ’ہر شخص پسندیدگی یا ناپسندیدگی کے اظہار کا حق حاصل ہے اور میں نے بھی اپنے حق کا استعمال کرتے ہوئے فلم کے بارے میں اپنی رائے اظہار کی ہے۔‘
اداکار نے کہا کہ ’میں بوبی کے لیے بہت زیادہ خوش ہوں، پہلے دنیا انہیں بوبی دیول کے نام سے جانتی تھی لیکن اب وہ لارڈ بوبی بن گئے ہیں۔‘