Trending Now

پیاز برآمد کرنے کیلیے ایڈوانس ادائیگی کی شرط

 اسلام آباد:  نگران حکومت نے پیاز کی برآمدات کو محدود اور سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے ملک میں پیاز کی قیمتوں میں استحکام کیلیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

پیاز برآمد کرنے کی اجازت صرف ایڈوانس ادائیگی کی شرط پر ہوگی اور پیاز کی برآمد کیلیے کم از کم ایکسپورٹ پرائس مقرر کی گئی ہے جو 750 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوگی، یعنی اس قیمت سے کم پر پیاز برآمد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ائع کا کہنا تھا کہ پیاز کی برآمدات پر نئی شرائط 29 فروری 2024 تک لاگو رہیں گی۔ انھوں نے کہا کہ نگران حکومت کے اقدامات سے پیاز کی قیمتوں میں استحکام آئے گا، کسانوں کو فائدہ ہوگا اور زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔

خیال رہے کہ پڑوسی ملک بھارت نے بھی پیاز کی قیمتوں میں استحکام کیلیے رواں سال اکتوبر میں پہلے پیاز کی برآمدات کیلیے کم ازکم پرائس مقرر کی تھی۔

Read Previous

سنی دیول کو بوبی کی ’اینیمل‘ پسند کیوں نہیں آئی؟

Read Next

کاجول کی والدہ شدید علیل، ICU میں داخل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *