اسلام آباد کچہری میں وکیل کے کوٹ میں موجود موبائل فون پھٹ گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعہ کچہری میں صبح کے وقت پیش آیا جب ایک وکیل کے کوٹ کی جیب میں موجود موبائل فون پھٹ پڑا۔ وکیل کے مطابق موبائل پھٹنے کا علم انہیں اس وقت نہ ہوا تاہم جب موبائل سے دھواں نکلا تو وکیل نے کوٹ اتار کر پھینک دیا۔
متاثرہ وکیل نے بتایا کہ انہوں نے موبائل جیب میں ڈالا ہوا تھا، اچانک دھواں اٹھتا محسوس ہوا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رات کو موبائل فون مکمل چارج کیا تھا اور پاور بینک بھی نہیں لگا ہوا تھا۔