فوادچودھری کے بھائی فیصل چودھری نے کہا ہے کہ حبا میری بڑی بہن ہے،گھر کےمعاملات گھر میں حل کریں گے۔
فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری الیکشن لڑیں گے، لیکن کس انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا، یہ سرپرائز ہوگا۔
اپنے اوپر تنقید اور الزامات کے حوالے سے فیصل چوہدری نے کہا کہ حبا فواد پریشان ہیں، پریشانی میں انہوں نے کوئی بات کی ہے، حبا میری بڑی بہن ہے، گھر کے معاملات گھر میں حل کریں گے۔
قبل ازیں فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی جیل میں کارروائی کےخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔فواد چوہدری کےوکیل فیصل چوہدری عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے فواد چوہدری کو لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
عدالت نے درخواست پررجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرنے کی ہدایت کردی۔
جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کئے بغیر کیس کی سماعت بھی ممکن نہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست کےہمراہ عدالتی فیصلے کی مصدقہ کاپی لف نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا ہے۔