قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں شاہین شاہ آفریدی کو بطور کپتان فرائض سرانجام دیں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، فخر زمان، محمد رضوان، صائم ایوب، حسیب اللہ خان، محمد نواز، افتخار احمد، محمد رضوان، حارث رؤف، زمان خان، عامر جمال، اعظم خان، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، ابرار احمد، اسامہ میر اور محمد وسیم جونئیر شامل ہیں۔