سیالکوٹ: والدہ عثمان کے الزام پر خواجہ آصف اور پنجاب پولیس کا ردعمل بھی آگیا۔
خواجہ آصف نے ٹوئٹ کیا کہ وفا میری سیاسی شناخت ہے۔ میں نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی، ہمیشہ اپنے مخالفین کیساتھ ذاتیات کی نہیں بلکہ سیاسی جنگ لڑی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے مخالفین کے ساتھ اصولوں کی جنگ لڑتا ہوں اور ان کے بزرگوں اور اہل خانہ کا احترام کرتا ہوں۔ میں نے مشرف اور عمرانی ادوار میں دو دفعہ چھ چھ ماہ قید کاٹی ۔ دونوں دفعہ رہا ہوا اور اپنی قیادت کو ساتھ رشتے کی حرمت کا پاس رکھا۔
انہوں نے کہا کہ جو شخص ٹی وی پر بیٹھ کر اس لیڈر کے خلاف گواہ بن جائے جس کی خوشامد کرتا تھا۔ اس کے شر سے میں کیسے محفوظ رہ سکتا ہوں ۔
خواجہ آصف کا کہناتھا کہ میں نے محترمہ کو پریس کانفرنس میں بہن کہا ہے اور مجھے اس رشتے کے تقدس کا پورا احترام ہے۔ نسلوں کے خاندانی تعلق اور رشتہ دار یاں ہیں۔ میں ایسی گھٹیا سیاست پہ لعنت بھیجتا ہوں جس پہ مجھے اپنی خاندانی روایات اور تربیت کو قربان کرنا پڑے ۔
دوسری جانب پنجاب پولیس نے بھی والدہ عثمان پر تشدد کی تردید کردی ہے۔