پشاور: چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی 70 فی صد مقبول جماعت ہے اگر اس سے بیٹ کا نشان لیا تو ہارس ٹریڈنگ شروع ہوجائے گی، ہمارے روپوش رہنما جلد کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن کا جواب نہیں آیا عدالت نے جواب کی کاپی طلب کی، عدلیہ سے امید ہے، پی ٹی آئی ملک کی 70 فی صد مقبول جماعت ہے اگر اس سے بیٹ کا نشان لیا تو ہارس ٹریڈنگ شروع ہوجائے گی، ہم چھ ماہ سے بیٹ کے نشان کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کی 174 پارٹی میں سب سے زیادہ شفاف انٹرا پارٹی کے انتخابات پی ٹی آئی نے کروائے، پی ٹی آئی نے کبھی کسی فورم میں عدلیہ کے خلاف بات نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ورکر اور سپورٹر بہت متحرک ہے ہم انتخابات کا انتظار کررہے ہیں، شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہیں، 25 کروڑ عوام کی نظریں آپ پر ہیں۔
انہوں ںے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے روپوش رہنما جلد انتخابات کے لیے کاغذاتِ جمع کرائیں گے۔