Trending Now

آئی پی ایل2024؛ پیٹ کمنز کو ریکارڈ بولی لگاکر سن رائزرز نے خرید لیا

آسٹریلیا کو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان پیٹ کمنز کو انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں ابتک فروخت ہونے والے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی معروف فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو 20.40 بھارتی کروڑ (یعنی امریکی ڈالر میں 24 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر) میں خریدا۔

اس سے قبل سال 2023 میں انگلینڈ کے سیم کرن کو پنجاب کنگز نے 18.50 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔

آسٹریلوی کپتان نے بین الاقوامی کرکٹ میں توجہ مرکوز کرنے کیلئے گزشتہ برس آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کردیا تھا جبکہ سال 2020 میں انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاول کو راجھستان رائلز نے آئی پی ایل ڈرافٹ کے دوران 7.4 کروڑ بھارتی روپے میں خرید کر اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم نے آسٹریلیا کے ہی ٹریوس ہیڈ کو 6.8 کروڑ روپے میں خریدا۔

انگلیںڈ کے ہیری بروکس کو ڈہلی کیپیٹلز نے 4 کروڑ میں خریدا گیا، ابتک اسٹیو اسمتھ، ریلی روسو جیسے جارح مزاج بلےبازوں کو خریدنے میں کسی فرنچائز نے کوئی دلچسپی نہیں دیکھائی۔

Read Previous

والدہ عثمان ڈار کے الزام پر خواجہ آصف اور پنجاب پولیس کا ردعمل آگیا

Read Next

روپوش رہنما جلد کاغذات جمع کرائیں گے، بیرسٹر گوہر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *